08:45 , 23 جون 2026
Watch Live

آئی سی سی کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ جاری

آئی سی سی کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ جاری

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی پلیئر رینکنگ میں پاکستان کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب پانچ درجے ترقی پاتے ہوئے دنیا کے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اب دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے:

  • محمد نواز 4 درجے ترقی پا کر 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

  • فہیم اشرف بھی 4 درجے ترقی کے بعد 35ویں پوزیشن پر آ گئے۔

  • صہیبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 11 درجے چھلانگ لگائی اور بلے بازوں کی فہرست میں 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ سوریہ کمار یادو آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION